چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کی ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاو¿ٹن نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ پیر کو پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے سفیر نے انتخابات میں کامیابی …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاو¿ٹن نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ پیر کو پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین تحریک انصاف کو مبارکباد دی۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ یورپی یونین تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ سفیر نے کہا کہ سکیورٹی، معیشت، جی پی ایس، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں اشتراک کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔ایران گیس پائپ لائین منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں۔

مزید خبریں