پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد دیرپا اتحاد نہیں ہو گا وہ صرف ایک گروپ ہے، پارلیمنٹ کو وہ عزت ، وہ توقیر اور وہ اہمیت دی جائے گی جو پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملی، سینٹ میں قومی مفاد سے متعلق قانون سازی میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی، وزیراعظم ہاﺅس سمیت …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد دیرپا اتحاد نہیں ہو گا وہ صرف ایک گروپ ہے، پارلیمنٹ کو وہ عزت ، وہ توقیر اور وہ اہمیت دی جائے گی جو پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملی، سینٹ میں قومی مفاد سے متعلق قانون سازی میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی، وزیراعظم ہاﺅس سمیت اہم سرکاری عمارات کے استعمال سے متعلق کمیشن بنایا جائے گا، عمران خان بطور وزیراعظم پارلیمنٹ میں سوالوں کے خود جواب دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد دیرپا اتحاد نہیں ہو گا، دیرپا اتحاد کا راستہ ایک ہوتا ہے جو اپوزیشن کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ایک گروپ ہے جن کا ایجنڈا بھی الگ الگ ہے۔ یہ اتحاد مثبت ایجنڈے پر قائم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پارلیمنٹ کو جس اندازسے چلایا وہ سب کے سامنے ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کی اہمیت اور عزت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو وہ عزت اور وہ توقیر دینگے جو کبھی پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملی ہو گی۔

مزید خبریں