ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو اپنی سفارتی اسناد پیش

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے منگل کو تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس طرح رفعت مسعود ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر بن گئیں۔ رفعت مسعود سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور انہیں فارسی زبان پر مکمل عبور حاصل ہے۔ اس سے قبل رفعت مسعود ناروے، برطانیہ، امریکہ، …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے منگل کو تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس طرح رفعت مسعود ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر بن گئیں۔ رفعت مسعود سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور انہیں فارسی زبان پر مکمل عبور حاصل ہے۔ اس سے قبل رفعت مسعود ناروے، برطانیہ، امریکہ، ترکی اور فرانس میں مختلف سفارتی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

مزید خبریں