جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں تحریک …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ زین بگٹی نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی کے مسائل سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا۔

مزید خبریں