اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے اسلام آباد میں بحری مشق امن19 کی ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس، امن مشق کے انعقاد کے سلسلہ میں طریقہ کار اور مشق کے وسیع خدوخال پر تبادلہ خیال کےلئے ایک فورم مہیا کرتی ہے۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امن مشقوں کے سلسلہ کی چھٹی مشق …
پاک بحریہ کی جانب سے اسلام آباد میں بحری مشق امن19 کی ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس کا انعقاد، مشق کے ہاربر اور سی فیزکی سر گرمیوں پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے اسلام آباد میں بحری مشق امن19 کی ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس، امن مشق کے انعقاد کے سلسلہ میں طریقہ کار اور مشق کے وسیع خدوخال پر تبادلہ خیال کےلئے ایک فورم مہیا کرتی ہے۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امن مشقوں کے سلسلہ کی چھٹی مشق امن 19، سال 2019ءکے اوائل میں کراچی میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کے دوران مشق کے ہاربر اور سی فیزکی سر گرمیوںپر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا جن کو دسمبر 2018ءمیں ہونے والی فائنل پلاننگ کانفرنس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ پاک بحریہ سال 2007ءسے تسلسل کے ساتھ امن مشقوں کے انعقاد و میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ ابتداءسے اب تک امن مشق میں عالمی بحری افواج کی شرکت میں اضافہ ہوتا رہا۔ امن 2017ءمشق میں ہم آہنگ 36 عالمی اقوام نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کی جانب سے امن مشقوں کا انعقاد امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا عکاس ہے جوکہ اس کے نصب العین”امن کےلئے متحد“ سے ظاہر ہے جس کے تحت مشرق اور مغرب کی بحری افواج مشترکہ عالمی چیلنجز و مفادات کےلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتی ہیں۔








