انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا، انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

لندن ۔ 7 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات سے لندن میں شروع ہوگا، میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم نے …

لندن ۔ 7 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات سے لندن میں شروع ہوگا، میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز میں برتری دوگنی کرنے پر نظریں جما لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ بھارتی ٹیم بھی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرجوش ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔