اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 3 دنوں میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمومی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد3 روز میں آزاد منتخب اراکین کسی بھی سیاسی …
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار 3 دنوں میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 3 دنوں میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمومی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد3 روز میں آزاد منتخب اراکین کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ وہ جس جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں اس کے سربراہ کو اپنی تحریری رضا مندی دینگے جس سے وہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا کہ ان آزاد ارکان نے ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ہر آزاد امیدوار کو ایک حلف نامہ بھی دینا ہو گا کہ وہ جس جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہ شمولیت رضا کارانہ ہے اور اس کیلئے انہیں کوئی دباﺅ نہیں ہے، یہ حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ اور صوبائی الیکشن کمشنرز یا الیکشن کمیشن پاکستان سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی حتمی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے دو روز کے اندر مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔








