بھارت بھر میں خواتین غیر محفوظ ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں،اقتدار میں آ کر خواتین کو 50 فیصد نمائندگی دیں گے ،راہول گاندھی

نئی دہلی ۔ 8 اگست (اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت بھر میں خواتین غیر محفوظ ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ”بیٹی بچاﺅ۔بیٹی پڑھاﺅ“ مہم شروع کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ بھارت کی بیٹیوں کو کس سے بچانا چاہتے ہیں۔راہول گاندھی …

نئی دہلی ۔ 8 اگست (اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت بھر میں خواتین غیر محفوظ ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ”بیٹی بچاﺅ۔بیٹی پڑھاﺅ“ مہم شروع کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ بھارت کی بیٹیوں کو کس سے بچانا چاہتے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کی بیٹیوں کو جن سے بچانے کی ضرورت ہے وہ بی جے پی کے ایم ایل اےز ہیں۔کانگرس کے ویمن ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کانگرس میں خواتین کو ملکی آبادی میں ان کے تناسب کے اعتبار سے 50 فیصد نمائندگی دیں گے اور انہیں پالیسی سازی اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے آگے لائیں گے۔