پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے

لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 41 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 122فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 110، برکی روڈ251، اے آر سی 114، ماڈل ٹائون 88، ائیر واچ پاکستان 115،عسکری ٹین67، بیدیاں روڈ 112اور علامہ اقبال ٹاون میں 139ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔