ٹوکیو ۔ 09 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ بعض ممالک کی طرف سے اپنے جوہری اسلحہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کرنے کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج بھی جوہری جنگ کے خطرات کے سائے تلے زندگیاں گذار رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی جوہری حملے کے 73 سال پورے ہونے کے موقع …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کا جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی جوہری حملے کے 73 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 09 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ بعض ممالک کی طرف سے اپنے جوہری اسلحہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کرنے کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج بھی جوہری جنگ کے خطرات کے سائے تلے زندگیاں گذار رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی جوہری حملے کے 73 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔وہ ناگا ساکی پر جوہری حملے کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے والے اقوام متحدہ کے پہلے سربراہ ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ناگا ساکی پر جوہرے حملے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے آثار 73 سال گذرنے کے باوجود دیکھے جا سکتے ہیں۔








