حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کی طرف سے شیخ عبدالعزیز کوزبردست خراج عقیدت پیش

سرینگر۔ 09 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی دسویں برسی پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست2008کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموںکے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مقبوضہ وادی کے معاشی بائیکاٹ کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ …

سرینگر۔ 09 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی دسویں برسی پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست2008کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموںکے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مقبوضہ وادی کے معاشی بائیکاٹ کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءغلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے شہید رہنماءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مزید خبریں