شاہ سلمان کا مصری فوج اور پولیس کے شہداءکے 1000 اقرباءکے لئے حج کے احکامات

ریاض ۔ 12 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری فوج اورپولیس کے شہید ہونےوالے افسروں اور جوانوں کے 1000 قریبی عزیزوں کواعزازی حج کی سکیم کے تحت ان کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خادم …

ریاض ۔ 12 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری فوج اورپولیس کے شہید ہونےوالے افسروں اور جوانوں کے 1000 قریبی عزیزوں کواعزازی حج کی سکیم کے تحت ان کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خادم الحرمین الشریفین اعزازی حج سکیم کے تحت حج کے موقع پر مصری فوج اورپولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے ایک ہزار اقارب کو حج میں شامل کریں۔

مزید خبریں