سرینگر۔ 12 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی بدھ کوبھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیاجائے کہ بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خوداردیت سلب کررکھا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس دن مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کی کال …
مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل

مزید خبریں
سرینگر۔ 12 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی بدھ کوبھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیاجائے کہ بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خوداردیت سلب کررکھا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس دن مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ مشترکہ قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ 15اگست سے پہلے جامہ تلاشیوں اور بھارتی فورسزکی طرف سے لگائے گئے ناکوں پر لوگوں کو ہراساں کر نے کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پید اکیا گیا ہے۔








