اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں گزشتہ روزاپنے معمول کے چیک اپ کے سلسلہ میں ہسپتال آیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری دائیں ٹانگ میں خون جما ہواہے یعنی (Clotting) ہے، چیک اپ کے بعد اس(Clotting) کے پیش نظر اے ایف آئی سی کے سینئر اور قابل ڈاکٹرز نے مجھے دو سے تین دن …
ٹانگ میں خون جما ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے دو سے تین دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں گزشتہ روزاپنے معمول کے چیک اپ کے سلسلہ میں ہسپتال آیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری دائیں ٹانگ میں خون جما ہواہے یعنی (Clotting) ہے، چیک اپ کے بعد اس(Clotting) کے پیش نظر اے ایف آئی سی کے سینئر اور قابل ڈاکٹرز نے مجھے دو سے تین دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ نالیوں میںجمے اس خون کو ادوایات کے ذریعے ختم اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا سکے۔ اس سے قبل 2002ءمیں بھی مجھے خون کے جمے ہونے (Clotting) کا یہ مسئلہ پیش آیا تھا جو کہ ادوایات کے استعمال سے ختم ہوگیا تھا ۔








