وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل کی باضابطہ لانچنگ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت ہر شعبے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرارہی ہے، پہلی مرتبہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر سنسر شپ ختم کی گئی ہے، اب پی ٹی وی پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی کوریج دی جارہی ہے ‘ نیوز چینلز کی تعداد کافی …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت ہر شعبے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرارہی ہے، پہلی مرتبہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر سنسر شپ ختم کی گئی ہے، اب پی ٹی وی پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی کوریج دی جارہی ہے ‘ نیوز چینلز کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے ‘اب انٹرٹیمنٹ چینلز آگے آنے چاہئیں، یہی عوام بھی چاہتی ہے۔ وہ جمعرات کی شب نجی ٹی وی چینل کی باضابطہ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پی آئی او شفقت جلیل کے علاوہ نئے ٹی وی چینل کی انتظامیہ اوربراڈ کاسٹنگ صنعت سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔

مزید خبریں