اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ وزیراعظم عمران خان جو بھی کریں گے پاکستان کے لئے ہوگا۔ اس وقت حکومت اور فوج ایک پیج پر ہےں اور کتاب بھی ایک ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پیمپیو پاکستان کے دورے پر آرہے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ وزیراعظم عمران خان جو بھی کریں گے پاکستان کے لئے ہوگا۔ اس وقت حکومت اور فوج ایک پیج پر ہےں اور کتاب بھی ایک ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پیمپیو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔ دیکھتے ہیں وہ کتنی کلیئر سوچ کے ساتھ آتے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔








