وزیر اعظم عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر ویڈیوپیغام

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامعاملہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، حضرت محمد ﷺ مسلمانوں کے دلوںمیں رہتے ہیں، نبی کرےم ﷺ کی شان میں گستاخی ہر مسلمان کے لئے یکساں تکلیف دہ ہے لیکن مغرب کے لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس اور سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمانوں نے انہیں سمجھایا ہی نہیں ہے۔ وزیر …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامعاملہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، حضرت محمد ﷺ مسلمانوں کے دلوںمیں رہتے ہیں، نبی کرےم ﷺ کی شان میں گستاخی ہر مسلمان کے لئے یکساں تکلیف دہ ہے لیکن مغرب کے لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس اور سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمانوں نے انہیں سمجھایا ہی نہیں ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی ممالک سے رابطے کے لئے ہدایت کی ہے، وہ اقوام متحدہ میں بھی اس سلسلے میں ملاقاتیں کرینگے ،ہم اپنی بات مغرب کو تب سمجھا سکیں گے جب سب مسلمان متحد ہوں، ہم نے ان کو سمجھایا نہیں کہ جس طرح وہ اپنے دین کی طرف دیکھتے ہیں ہم بھی اسی طرح دیکھتے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں بیک آواز ہو کر اس مسئلے کو اٹھائیں گے توتب یہ سلسلہ رکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کی شب جاری ایک ویڈیوپیغام میں کیا۔

مزید خبریں