اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی نے جمعہ کو جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیقی نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پربات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں دونوں سفیر نے …
پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی کا جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی نے جمعہ کو جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیقی نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پربات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں دونوں سفیر نے سفارتخانے کے نو تعمیر شدہ قونصلر ہال گئے جہاں سعودی سفیر کو قونصلر خدمات اور سہولتوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔سعودی سفیر نے خدمات کے معیار کو سراہا۔اس موقع پر موجود پاکستانی تارکین وطن نے دونوں سفیروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن میں پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے فیملی ویز اکی بلند ترین چارجز کا مسئلہ بھی تھا۔دونون سفیروں نے توجہ سے مسائل سنے اور تمام مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔








