جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی نے محکمہ موسمیات پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ جاپانی حکومت کی معاونت سے نصب کئے گئے موسمیاتی رڈار کا معائنہ کیا اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی نے محکمہ موسمیات پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاپانی حکومت کی معاونت سے نصب کئے …
جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی نے محکمہ موسمیات پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی نے محکمہ موسمیات پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
جاپانی حکومت کی معاونت سے نصب کئے گئے موسمیاتی رڈار کا معائنہ کیا
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانی نے محکمہ موسمیات پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاپانی حکومت کی معاونت سے نصب کئے گئے موسمیاتی رڈار کا معائنہ کیا۔ جاپانی وزیر کو موسمیاتی نظام کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے لئے رڈار کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے انہیں بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان کے لئے معاونت پر جاپان کی حکومت اور عوام شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خصوصی طور پر نالہ لئی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع کے لئے فراہم کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے منصوبہ کو سراہا جو 2007ءمیں مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سے نالہ لئی میں سیلاب کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس موقع پر جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصانات میں کمی لانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔








