ایران نے میزائل پروگرام بارے نیٹو کی تشویش کو مسترد کر دیا

تہران ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کی جانے والی تشویش کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بار ہا اس بات کا اعلان …

تہران ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کی جانے والی تشویش کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بار ہا اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیت، محض ایران کے قانونی دفاعی پروگرام کے دائرے میں ہے اور یہ معمول کے دفاعی ہتھیار ہیں اور یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ اس کام کے لئے ان کی ڈیزائننگ ہی نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Reply