پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا،سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہاہے، صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوںگے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا،سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہاہے، صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوںگے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ مہارت اور سیکھنے کے مواقع لائے گی، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے پاکستان کا صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا۔ چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے سی پیک اقتصادی زونز کے حوالے سے گزشتہ روز متعلقہ اداروں کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے اور موجودہ حکومت نے آئندہ تین ماہ کے اندر ان زونز کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں