وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی خصوصی دعوت پر ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد جمعہ کو وفد کے ہمراہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ۔07 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی خصوصی دعوت پر ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد آج (جمعہ کو) وفد کے ہمراہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، سعودی وزیر اطلاعات وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف …

اسلام آباد ۔07 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی خصوصی دعوت پر ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد آج (جمعہ کو) وفد کے ہمراہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، سعودی وزیر اطلاعات وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی، سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر صدر مرکز اسلامی ابلاغیات فہیم بن حامد الحامد بھی شامل ہوں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دونوں ممالک اطلاعات وثقافت کے شعبے میں اشتراک کے امکانات پر بات کریں گے، دونوں برادر اسلامی مالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیراطلاعات کی آمد دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔سعودی وفد کی وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حیسن سے بھی ملاقات ہوگی۔وفاقی وزیر سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

مزید خبریں