اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی جس میں ،سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات ،سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی جس میں ،سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات کا دورہ اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی قیادت میں وفد اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات سے بھی ملاقات کرے گا۔








