قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام لٹریسی واک کا انعقاد موجودہ حکومت کیلئے سکولوں سے باہر بچوں کو سکول میں لانا سب سے بڑا چیلنج اور ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود واک کا مقصد نوجوانوں، تعلیم یافتہ افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک کرنا ہے، رزینہ عالم خان اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی …
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام لٹریسی واک کا انعقاد ، واک کا مقصد نوجوانوں، تعلیم یافتہ افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک کرنا ہے، رزینہ عالم خان

مزید خبریں
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام لٹریسی واک کا انعقاد
موجودہ حکومت کیلئے سکولوں سے باہر بچوں کو سکول میں لانا سب سے بڑا چیلنج اور ہماری اولین ترجیح ہے،
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود
واک کا مقصد نوجوانوں، تعلیم یافتہ افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک کرنا ہے، رزینہ عالم خان
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیلئے سکولوں سے باہر بچوں کو سکول میں لانا سب سے بڑا چیلنج ہے، سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام لٹریسی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں بے شمار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول جانے کی عمر تک جو بچے پہنچ چکے ہیں ان کو سکولوں میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شرح خواندگی کو بڑھانے اور تعلیم کی بنیاد پر سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے این سی ایچ ڈی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خواندگی میں اضافہ کیلئے حکومت اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواندگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور افراد، خاندان اور معاشرہ کیلئے تعلیم کی اہمیت کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد نوجوانوں، تعلیم یافتہ افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خواندگی میں اضافہ کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ اس موقع پر ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے رزینہ عالم خان نے بتایا کہ 8 ستمبر کو اس دن کی مناسبت سے سیمینارز اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ تعلیم کے شعبہ کے مسائل کو کم کرنے اور اس شعبہ کی ترقی کیلئے تجاویز اور آراءکو سامنے لایا جا سکے۔ واک میں یونیسکو کے نمائندوں، ماہرین تعلیم، طلباءسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔








