پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یوم بحریہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ نیوی ڈے ( 8 ستمبر) ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلندحوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کوریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔جرا¿ت و بہادری سے عبارت ” …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ نیوی ڈے ( 8 ستمبر) ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلندحوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کوریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔جرا¿ت و بہادری سے عبارت ” آپریشن سومنات“ کے ذریعے پاک بحریہ نے دوارکا میں واقع بھارتی ریڈا ر اسٹیشن پر حملہ کیا اور جنگ کے آغاز ہی میں نفسیاتی برتری حاصل کی اور اس کے بعد پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے پوری جنگ کے دوران بلا حجت اپنی برتری کو قائم رکھا۔پاک بحریہ کی اس برتری نے بھارتی بحری بیڑے بشمول بھارتی طیارہ برداربحری جہاز کو اُس کی اپنی بندرگاہوں میں ہی مقیّد کیے رکھا۔یوم بحریہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے غازیوں اور جنگ میں غیر معمولی کارناموں کو انجام دینے والے آفیسرز اور جوانوں کی شجاعت اور جرا¿ت کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ ہر سال اِس دن کو مناتی ہے جن کی عالی ہمت، بہادری اور قربانیوں نے ہم میں نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جا گزیں کیا ہے۔ اپنے آفیسرزاور جوانوں کے ان جرا¿تمندانہ کارناموں کو یاد کرتے ہوئے جنہوںنے دشمن کو مغلوب اور ناکام بنا دیا یہ دن پاک وطن کے لیے دی جانے والی قربانی اور بے لوث لگن کے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے۔

مزید خبریں