اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 84 ہزار پودے لگا چکے ہیں اور ہر ڈویژنل آفس پر چار چار نرسریاں کھول رہے ہیں۔ ریلوے اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن پرشجر کاری مہم کے آغازکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے ٹریکس کو ماحول دوست بنائیں گے اور ٹریکس …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن پرشجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 84 ہزار پودے لگا چکے ہیں اور ہر ڈویژنل آفس پر چار چار نرسریاں کھول رہے ہیں۔ ریلوے اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن پرشجر کاری مہم کے آغازکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے ٹریکس کو ماحول دوست بنائیں گے اور ٹریکس کے دونوں اطراف میں پودے لگائے جائیں گے۔ پاکستان ریلوے مستقبل قریب میں مسافروں کو ساڑھے تین گھنٹے میں راولپن©ڈی سے لاہور پہنچائے گی۔ ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لارہے ہیں اور فریٹ کو 15 دن میں ون ونڈو آپریشن پر لائیں گے۔ وزیر اعظم عمرا ن خان کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا ضروری ہے ۔ ریلوے میں 20 ہزار آسامیاں خالی ہیں، 10 ہزار آسامیوں پر جلد بھرتی شروع کریں گے۔ 100 دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔








