اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے ملازمین کی برطرفی/برقراریت سے متعلق وزیراعظم آفس سے مبینہ طور پر منسوب زیر گردش سرکلر کو جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی اطلاع کے لئے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ملازمین کی برطرفی/برقراریت سے متعلق ایک سرکلر جس کا نمبر "F.P.M(Cir)/2134/DS(G)/2018" بتاریخ …
وزیراعظم آفس کی ملازمین کی برطرفی/برقراریت سے متعلق وزیراعظم آفس سے مبینہ طور پر منسوب زیر گردش سرکلر کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے ملازمین کی برطرفی/برقراریت سے متعلق وزیراعظم آفس سے مبینہ طور پر منسوب زیر گردش سرکلر کو جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی اطلاع کے لئے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ملازمین کی برطرفی/برقراریت سے متعلق ایک سرکلر جس کا نمبر "F.P.M(Cir)/2134/DS(G)/2018” بتاریخ 28 اگست 2018ءہے، وہ جعلی اور گمراہ کن ہے۔ متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عام عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی جعلی اور گمراہ اطلاعات پر اعتبار نہ کریں۔








