اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں شکر گزاری کے جذبہ کے ساتھ اس ایوان سے رخصت ہو رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اور اس ملک کے عوام نے جو ذمہ داری ان کے سپرد کی تھی اس کی ادائیگی میں انہوں نے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات …
صدر مملکت ممنون حسین کا ایوان صدر کے افسران و اہلکاران سے الوداعی ملاقات کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں شکر گزاری کے جذبہ کے ساتھ اس ایوان سے رخصت ہو رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اور اس ملک کے عوام نے جو ذمہ داری ان کے سپرد کی تھی اس کی ادائیگی میں انہوں نے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات اور آئینی حدود کا ادراک کیا اور ان پر سختی سے کاربند رہے، اس معاملہ میں وہ پورے اطمینانِ قلب اور نہایت عاجزی کے ساتھ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں وہ اللہ اور اپنے ضمیر کے سامنے سرخرو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر کے افسران و اہلکاران سے الوداعی ملاقات کی تقریب میں کہی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ایوان صدر میں پانچ برس قیام کے تجربہ سے وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس ایوان اور یہاں بیٹھنے والوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں کافی ابہام ہے اور اس تناظر میں وطنِ عزیز کا یہ ایوان ملک کے سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں میں اکثر موضوعِ گفتگو رہتا ہے۔ ایک قومی ادارے کی حیثیت سے یہ غیر فطری نہیں اور اس کی ایک وجہ ملکی سیاسی تاریخ بھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مختلف قسم کے حالات سے دوچار ہونا پڑا۔ اس ایوان میں بیٹھنے والے بعض لوگوں نے آئین اور قانون کی منشاءپر چلنے کے بجائے اپنی پسند اور ناپسند کے مطابق کام چلانے کی کوشش کی۔








