فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے خلاف اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے ہمیشہ غیر معمولی جرا¿ت اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا ہے، ملک میں دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے بھی مسلح افواج کی قربانیاں اور کردار بے مثال ہے۔گزشتہ روز پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے خلاف اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے ہمیشہ غیر معمولی جرا¿ت اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا ہے، ملک میں دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے بھی مسلح افواج کی قربانیاں اور کردار بے مثال ہے۔گزشتہ روز پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی اور شدت پسندی کو شکست دینے میں پاکستانی عوام کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف اور انہیں تسلیم کیا ہے، پاکستان ہمیشہ سے ملک اور خطہ میں امن و استحکام اور ترقی کا خواہاں رہا ہے اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور دوستانہ تعلقات میں مزید پیشرفت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں