نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو کہ کینسر کی طرح ملک کو نقصان پہنچاتی ہے، آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو کہ کینسر کی طرح ملک کو نقصان پہنچاتی ہے، آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بالخصوص تین مرحلوں میں شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انوسٹی گیشن پر مشتمل آپریشنل طریقہ کار وضع کرکے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو 2017ءکے اس عرصہ کے مقابلہ میں 2018ءمیں دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں، شکایات کی تعداد میں اضافہ سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ نیب کے تمام افسران بھرپور انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ رہے ہیں، اس سے عوام کا نیب پر اعتماد کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ پلڈاٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ نیب پر 42 فیصد لوگ، پولیس پر 30 فیصد جبکہ سرکاری افسران پر 29 فیصد لوگ اعتماد کرتے ہیں۔

مزید خبریں