اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جہاں گوادر میں تیزتر صنعت کاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی میں گوادر سٹی ماسٹر پلان کے حوالہ سے منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت گوادر سٹی ماسٹر پلان کے حوالہ سے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جہاں گوادر میں تیزتر صنعت کاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی میں گوادر سٹی ماسٹر پلان کے حوالہ سے منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داﺅد اور متعلقہ اداروں، حکومت بلوچستان اور چینی کمپنی کے حکام نے شرکت کی۔ گوادر ماسٹر پلان تیار کرنے والی چینی کمپنی کے نمائندگان نے وفاقی وزیر کو اس منصوبے کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت میں مزید کسی تاخیر کی گنجائش نہیں، گوادر کی پوری دنیا کے ساتھ آسان ربط اور بندرگاہ ہونے کی وجہ سے نقل و حمل کی مد میں انتہائی کم خرچ جیسے عوامل صنعتکاری کیلئے مددگار ثابت ہوں گے








