چینی وزیرخارجہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے قیام کے دوران وفود کی سطح پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کریںگے

چینی وزیرخارجہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے قیام کے دوران وفود کی سطح پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کریںگے وہ وزیراعظم عمران خان ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے منتخب صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیرخارجہ وانگ ئی تین روزہ دورے پر جمعے کو اسلام آباد …

چینی وزیرخارجہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے قیام کے دوران وفود کی سطح پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کریںگے
وہ وزیراعظم عمران خان ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے منتخب صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیرخارجہ وانگ ئی تین روزہ دورے پر جمعے کو اسلام آباد پہنچ گئے،تین وزراءسمیت اعلی سطح کا وفد بھی انکے ہمراہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وہ اپنے قیام کے دوران وفود کی سطح پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کریںگے۔وہ وزیراعظم عمران خان ‘بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے منتخب صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل زیر بحث آئیں گے۔

مزید خبریں