اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے کہا ہے کہ جنگ ستمبر کی فتح میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے‘ ایم ایم عالم پوری دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات، بہادری اور عظمت کی علامت ہے۔جمعہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ارض وطن کے شاہینوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو …
جنگ ستمبر کی فتح میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے‘ ایم ایم عالم پوری دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات، بہادری اور عظمت کی علامت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے کہا ہے کہ جنگ ستمبر کی فتح میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے‘ ایم ایم عالم پوری دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات، بہادری اور عظمت کی علامت ہے۔جمعہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ارض وطن کے شاہینوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا۔پاک فضائیہ نے ہر آزمائش کی گھڑی میں جرات و شجاعت کی بے مثال داستانیں رقم کیں،جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ پوری دنیا میں اپنی مہارت کا لوہا منوا چکی ہے جو ہمارے شاہینوں کی پیشہ وارانہ لیاقت کا مظہر ہے۔آج ہماری فضائیہ ماضی کے مقابلے میں نہ صرف جدید ٹیکنالوجی اور عسکری سازوسامان سے لیس ہے بلکہ اس کی اصل قوت شوق شہادت اور جذبہ ایمانی ہے جو اسے پوری دنیا میں ممتاز کرتی ہے۔








