اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی، موجود جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ آزاد میڈیا جمہوریت کو مضبوط اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ وہ جمعہ کو اے پی این ایس کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی، موجود جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ آزاد میڈیا جمہوریت کو مضبوط اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ وہ جمعہ کو اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر چوہدری فواد نے کہا کہ کوئی بھی قانون میڈیا اور اس کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت کے بغیر نہیں بنے گا، مجوزہ میڈیا ریگولیٹری قوانین کا مقصد میڈیا کو سہولت کی فراہمی اور معاونت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہارات کے اجراءمیں حکومت شفافیت یقینی بنائے گی‘ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اشتہارات کے حوالے سے غیر شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے ذاتی تشہیر اور مفاد کے لیے اشتہارات جاری کیے۔ملاقات کے دوران وفد نے ادائیگی کے اموربشمول بقایا جات کے معاملات بھی سامنے رکھے ‘وفاقی وزیر نے اے پی این ایس کی جانب سے اجاگر کیے گئے ایشوز کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفسیر شفقت جلیل، ڈاریکٹر جنرل انٹرل پپلک ونگ طاہر خوشنود بھی شریک تھے ۔








