آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے شہداءاور غازیوں کے خاندانوں ساتھ آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں دن گذارا پوری قوم ان قربانیوں کے لئے شکریہ ادا نہیں کرسکتی ‘پاک فوج شہداءکے لواحقین کا ہر صورت خیال رکھے گی ، جنرل قمرجاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے شہداءاور غازیوں کے خاندانوں کے ساتھ آرمی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے شہداءاور غازیوں کے خاندانوں ساتھ آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں دن گذارا

مزید خبریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے شہداءاور غازیوں کے خاندانوں ساتھ آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں دن گذارا
پوری قوم ان قربانیوں کے لئے شکریہ ادا نہیں کرسکتی ‘پاک فوج شہداءکے لواحقین کا ہر صورت خیال رکھے گی ، جنرل قمرجاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے شہداءاور غازیوں کے خاندانوں کے ساتھ آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو راولپنڈی میں دن گذارا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر سب کے ساتھ باری باری ملاقات کی اور ان کے حالات اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔آرمی چیف نے اس موقع پر ان کے مسائل کے فوری طور پر ازالے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان قربانیوں کے لئے شکریہ ادا نہیں کرسکتی ‘پاک فوج شہداءکے لواحقین کا ہر صورت خیال رکھے گی ۔ شہداءکے خاندانوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہکا شکریہ اداکیا ۔








