وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جمعہ کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد اینٹی منی لانڈرنگ کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بالخصوص ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے عملدرآمدی سٹیٹس پر بحث اور اس میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں مختلف سٹیک ہولڈرز نے ایکشن پلان اور اینٹی منی لانڈرنگ شعبوں سے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جمعہ کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد اینٹی منی لانڈرنگ کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بالخصوص ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے عملدرآمدی سٹیٹس پر بحث اور اس میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں مختلف سٹیک ہولڈرز نے ایکشن پلان اور اینٹی منی لانڈرنگ شعبوں سے متعلقہ شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے حوالے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکشن پلان ایک چیلنج نہیں بلکہ ایک موقع ہے اور یہ ایکشن پلان عالمی سٹینڈرز کے مطابق پاکستان میں اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی رجیم کیلئے راستے کا تعین کرے گا۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ متفقہ وقت سے پہلے مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے سخت محنت کی جائے۔

مزید خبریں