اسلام آباد ۔08 ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعظم عمراں خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے، حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی اس ضمن میں باضابطہ مانیٹرنگ کا نظام بھی …
وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی کی پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعظم عمراں خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے، حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی اس ضمن میں باضابطہ مانیٹرنگ کا نظام بھی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








