اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات ختم کر کے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی، وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا پہلا مرحلہ محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اس کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سیکٹر جی 12میں سی ڈی اے کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات ختم کر کے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی، وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا پہلا مرحلہ محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اس کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے، سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے، وہاں جلد صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا، کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو سب سے بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ ہفتے کو جی 12 میں سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات ختم کر کے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی، لاہور اور دیگر شہروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہو گی۔








