اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (کل) اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نو منتخب صدر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ پاکستان کے تیرھویں منتخب صدر مملکت ہوں گے۔ ان کا انتخاب 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین نے عمل میں …
نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (کل) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (کل) اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نو منتخب صدر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ پاکستان کے تیرھویں منتخب صدر مملکت ہوں گے۔ ان کا انتخاب 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین نے عمل میں لایا ہے۔








