اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا کستان اور چین کے درمیا ن مثالی دوستی کا کو ئی متوازی نہیں اور دونوں ممالک کے ما بین تعلقات مشترکہ جغرافیائی،اقتصادی،تاریخی اور اسٹر یٹجک مفادات پر مبنی ہیں۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر عوامی جمہو ریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملا قات کے دوران کیا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا کستان اور چین کے درمیا ن مثالی دوستی کا کو ئی متوازی نہیں اور دونوں ممالک کے ما بین تعلقات مشترکہ جغرافیائی،اقتصادی،تاریخی اور اسٹر یٹجک مفادات پر مبنی ہیں۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر عوامی جمہو ریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملا قات کے دوران کیا جنہو ں نے ہفتہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی سے سپیکر ہا وس اسلا م آباد میں ملا قات کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملا قات میں پا کستان میں تعینا ت چین کے سفیر یاو جنگ بھی موجو د تھے۔ سپیکر نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیا ن تعلقات غیر مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں اور چینی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ پاکستان دونو ں ممالک کے ما بین مو جو د قریبی دوستا نہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے میں اہم پیش رفت ثا بت ہو گا۔اسد قیصر نے کہا کہ پا ک۔چین تعلقات باہمی احترام و اعتما د اور پر امن ہمسائیگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں اوردونوں دوست ممالک ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کے شا نہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور دوستی کا یہ رشتہ آنے والی نسلو ں کو منتقل ہو رہا ہے۔








