سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کا پاکستانی ہم منصب چوہدری فواد حسین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مستحکم بردرانہ تعلقات ہیں،پاکستان کیساتھ میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھائیں گے۔ہفتہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب چوہدری فواد حسین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہیں وزراءاور ارکان اسمبلی سے …

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مستحکم بردرانہ تعلقات ہیں،پاکستان کیساتھ میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھائیں گے۔ہفتہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب چوہدری فواد حسین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہیں وزراءاور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا موقع ملا اور انکے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات اپنے تعلقات انتہائی مستحکم کئے ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین قیادت اور حکومتوں کی سطح پر مضبوط تعلقات ہیں اور ہمیں عوام کے مابین رابطوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے حج کی بھر پور کوریج کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین میڈیا و فود کی سطح پر مزید تبادلوں کی ضرورت ہے تاکہ وژن 2030سے متعلق سعودی حکومت کا پیغام نوجوانوں تک پہنچ سکے۔

مزید خبریں