چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں وفد کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی۔ 8ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں ایک چینی وفد نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں ملاقات کی اور ان سے علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین …

راولپنڈی۔ 8ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں ایک چینی وفد نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں ملاقات کی اور ان سے علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کوعلاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔چینی وزیر خارجہ نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کی سکیورٹی کے لئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ چین اجتماعی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

مزید خبریں