پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ جوش و جذبے سے منایا گیا

کراچی۔ 8 ستمبر (اے پی پی) 1965 کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے اور شاطر دشمن کو شکست دینے کی پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں 8 ستمبر کو یوم ِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دلیرا نہ حملہ اور پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی جانب سے پورے بھارتی فلیٹ کو ایک جگہ محصور کرکے …

کراچی۔ 8 ستمبر (اے پی پی) 1965 کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے اور شاطر دشمن کو شکست دینے کی پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں 8 ستمبر کو یوم ِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دلیرا نہ حملہ اور پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی جانب سے پورے بھارتی فلیٹ کو ایک جگہ محصور کرکے رکھنا ، اس دن کی قابل فخر یاد داشتیں ہیں۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں ، چیف آف دی نیول اسٹاف ،ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ یہ دن اپنے غازیوں اور جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مناتی ہے جن کی قربانیاں اور دلیرانہ کارروائیاں ہمارے اندر ایک نیا عزم اور جذبہ پیدا کردیتی ہیں۔

مزید خبریں