وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔ چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کر رہے تھے جس میں تین اعلیٰ عہدیدار بھی شامل تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔ چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کر رہے تھے جس میں تین اعلیٰ عہدیدار بھی شامل تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے چینی قیادت کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے چینی قیادت کی جانب سے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چینی قیادت پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانا چاہتی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے پاک چین تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مثالی ہے۔ انہوں نے سی پیک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کا منصبہ قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو چینی وزیراعظم لی کی کیانگ کی جانب سے چین کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔