ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہو نگی ،جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو گی۔ اتوار کو ایوان صدر میں نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار تیزی …

اسلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو گی۔ اتوار کو ایوان صدر میں نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار تیزی سے فروغ پا رہی ہیں جو مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گی۔ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری کے حوالے سے ان کی رائے معلوم کرنے کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے یہ بڑا اہم اور تاریخی موقع ہے۔