اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد جو پاکستان کے دو روزہ خیر سگالی کے دورے پر ہفتہ کو اسلام آباد پہنچے تھے، نے اتوار کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو …
سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد جو پاکستان کے دو روزہ خیر سگالی کے دورے پر ہفتہ کو اسلام آباد پہنچے تھے، نے اتوار کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش سے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی جنہوں نے اتوار کو اپنے منصب کا حلف لیا، نے سعودی معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مبارکباد کے پیغام کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور اسکی قیادت کے ساتھ احترام اور محبت کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیںجس نے ان تعلقات کو خصوصی بنایا ہے۔








