اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اب تک کئے گئے بڑے فیصلوں کو اجاگر کرنے اور سابقہ حکومت کے غلط اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے حوالے سے میڈیا حکمت عملی وضع کی گئی۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد …
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی سے متعلق اجلاس اجلاس میں پارٹی کی اعلی قیادت نے شرکت کی‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی اور وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کے اقدامات کو اجاگر کیا جائے‘ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اب تک کئے گئے بڑے فیصلوں کو اجاگر کرنے اور سابقہ حکومت کے غلط اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے حوالے سے میڈیا حکمت عملی وضع کی گئی۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اجلاس میںپارٹی کی اعلی قیادت نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی اور وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کے اقدامات کو اجاگر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے متوسط طبقہ کے نمائندے کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب کے بڑے فیصلے کو میڈیا میں اجاگر کیا جائے ۔








