اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت سنجیدہ ہے اور بہت تعاون کر رہی ہے، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، اب محرومیوں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ …
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت سنجیدہ ہے اور بہت تعاون کر رہی ہے، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، اب محرومیوں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ پیر کو بلوچستان ہاﺅس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں، محرم الحرام میں زائرین کی بڑی تعداد ایران جاتی ہے اس حوالے سے کئی ناخوشگوار واقعات رونما ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ مسئلہ فوری توجہ کا متقاضی تھا اور ہم وفاقی حکومت بالخصوص وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس مسئلے پر فوری طور پر اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی اور وزیر مملکت برائے داخلہ کو بلوچستان جانے کا ٹاسک دیا جس پر وہ تفتان بارڈر تک گئے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی کئے جس میں ہزارہ کمیونٹی، سیاسی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔








