اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی سرکاری جامعات میں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ و معیاری تعلیم فراہم کئے جانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ ہمارے فارغ التحصیل طلباءو طالبات قومی وبین الاقوامی سطح پر طلبہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر نے پیر کو …
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 13ویں سینٹ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی سرکاری جامعات میں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ و معیاری تعلیم فراہم کئے جانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ ہمارے فارغ التحصیل طلباءو طالبات قومی وبین الاقوامی سطح پر طلبہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر نے پیر کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 13ویں سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انتظامی و تدریس سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کی جامعات میں جدید مضامین متعارف کرائے جائیں گے تاکہ فارغ التحصیل طلباءکو مارکیٹ رجحان کے مطابق ملازمتوں کے بہترین مواقع حاصل ہوسکیں ۔








