الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز خان جاکھرانی کو انتخابی ٹربیونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، درخواست گزار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز خان جاکھرانی …

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز خان جاکھرانی کو انتخابی ٹربیونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، درخواست گزار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز خان جاکھرانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ٹربیونل سے رابطہ کریں۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 196 جیکب آباد اعجاز جاکھرانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ اعجاز جاکھرانی نے اس حلقہ میں دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔